• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی کی امپورٹ کیلئے پرمٹ کا اجراء روکدیا گیا

Issuing Of Permits To Import Peanut Has Been Stopped
محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مونگ پھلی کی درآمد کے لیے امپورٹ پرمٹ کا اجراء روک دیا، صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم کو امپورٹ پرمٹ جاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

صدرکراچی چیمبر کے خط میں کہا گیا ہے کہ مونگ پھلی کے پرمٹ جاری نہ کرنےکی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔

خط کے مطابق پاکستان میں مونگ پھلی کی سالانہ کھپت ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن ہے جس کا 83 فیصد درآمداور باقی مقامی سطح پر اگا کر کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مونگ پھلی کی پیداوار اس سال خراب رہی ہے، جبکہ امپورٹ پرمٹ جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے مونگ پھلی کی قیمت 100 روپے کلو تک بڑھ چکی ہے۔
تازہ ترین