• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس فائنلز: مگاروزا اور راڈونسکا کامیاب

کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) سنگاپور میں جاری ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اسپین کی گاربائن مگاروزا نے روس کی سیوتلانا کزنٹسیوا کو 3-6،6-0اور 6-1سے زیر کیا ۔ پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نے جمہوری چیک کی کیرولین پلسکووا کو 7-5اور 6-3سے شکست دی ۔ ڈبلز مقابلوں میں ایکاترینا مکارووا اور ایلینا ویزنینیا نے اینڈریا ہلاواکووا اور لوسی ہرادیکا کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا ۔ مارٹینا ہنگس اور ثانیہ مرزا کی جوڑی نے یونگ جین چین اور چین ہائو کی جوڑی کومات دی۔
تازہ ترین