وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کا قافلہ کل صوابی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پولیس کا سہارا نہ لے، ہمت ہے تو خود سامنے آئے۔
موٹروے صوابی انٹر چینج کے قریب پی ٹی ائی کیمپ آفس میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو خیبر پختونخوا میں بھی کوئی جلسہ نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے چوہددی نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کا سہارا نہ لے، اگر ہمت ہے تو خود سامنے آجائیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب پٹھانوں کو اسلام آباد بلایا ہے، کل صوابی سے قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اسفندیار کہتا ہے کہ میرا وطن افغانستان ہے، ان سے پوچھتا ہوں کہ وطن کب واپس جاو گے۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ جنوبی اضلاع میں ڈیزل کو بھرپورشکست دیں گے۔