سنگاپور ( جنگ نیوز) سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے عالمی نمبر ایک اینجلک کربر کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دے کر ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ ساتویں سیڈ پلیئر نے پہلی بار چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کیا اور جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جرمنی کی اینجلک کربر کے پاس ان کے شاندار اسٹروکس کا کوئی جواب نہ تھا۔ فائنل کا اسکور 3-6 اور 4-6 رہا۔ دوسری جانب ویانا اوپن میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو مات دے کر پہلی پوزیشن کی جانب پیشقدمی جاری رکھی، یہ ان کے کیریئر کی 500و یں فتح تھی۔