• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزرشید کےاستعفیٰ سےمعاملہ رات گئی بات گئی بن چکا،میاں منان

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ وزیراطلاعات پرویزرشیدکے استعفیٰ سے کسی کوفائدہ ہوگااورنہ حکومت کاکوئی نقصان ہوگا۔معاملہ رات گئی بات گئی بن گیاہے۔ خوشی سے بغلیں بجانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کیونکہ حکومت اورجمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ اسلام آبادسیل کرنے اورسسٹم جام کرنے والے عناصرکوناکامی ہوگی۔2نومبرکوسڑکوں پر گند ڈالنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔ عمران خان اوراس کے ٹولے کومایوسی اورشرمندگی کے ساتھ واپس آناپڑے گا۔
تازہ ترین