• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کا آج سے آغاز

  لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کا  آج سےآغاز ہو رہا ہے  آج یکم نومبر کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس کا آغاز ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرا کر کیا جائے گاغبارے اور  امن کی فاختائیں فضا میں چھوڑی جائیں گی، آرٹ اور لٹریچر کے مقابلوں کی نمائش بھی ہوگی۔ضلعی عدلیہ بھی 150 سالہ تقریبات کے حوالے سے بہت پر جوش ہے اور 5، 12،19 اور26نومبر کو صوبے کے  اضلاع میں بھی قانون کی عملداری کے حوالے سے کانفرنسز اور سمپوزیم کا انعقاد کیا جارہا ہے 26نومبر اور تین دسمبر کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں لاءفیسٹول ہونگے یکم دسمبر کو عدالت عالیہ کی تاریخ پر مبنی کافی ٹیبل بک کی لانچنگ اور عدالت عالیہ میوزیم کا افتتاح بھی ہوگاتقریبات کی گرینڈ اختتامی تقریب  حضوری باغ یاایوان اقبال لاہور میں 10 دسمبر کو ہوگی صوبہ بھر سے طلبہ، بچے اور دیگر فنکار آرٹ اور لٹریچر کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں قانون کی عملداری سے متعلق فوٹو گرافی، آئی پینٹنگ، عدالت عالیہ کی پرانی تصاویر کے مجموعے اور مضمون نویسی کے حوالے سے مقابلے منعقد ہوں گے۔خواہش مند افراد اور بچے 31 اکتوبر تک اپنے شاہکار عدالت عالیہ لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین