شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) جماعت اسلامی کے تین کارکنوں رانا محمد قمر ، نصیر احمد اور ضیاء اللہ کو تحریک انصاف کے کارکن بنا کر 14روز کیلئے نظر بند کردینے کے ساتھ جماعت اسلامی کے بیسیوں کارکنوں نے عزیز بھٹی روڈ پر ضلعی امیر سرفراز احمد خاں اور دیگر عہدیداروں شیخ محمد جمیل ، خالد محمود ورک ، پروفیسر عباد علی ، رانا تحفہ دستگیر اور کاشف ورک کی قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ غلط ریکارڈ مرتب کرنے والے پولیس کے عملہ کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں اور گرفتار شدہ تینوں کارکنوں کو رہا کیا جائے، بعدازاں جماعت اسلامی کے وفد نے ضلعی امیر کی قیادت میں ڈی پی او سرفراز خان ورک سے ملاقات کی جس میں وفد کو یقین دھانی کروائی گئی کہ غلط ریکارڈ اور نظر بندی کے احکامات تیار کرنیوالے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔