• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور خوبصورت شہر میں تبدیل ہورہا ہے،بریگیڈئر منصور جنجوعہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نواب محمد عثمان خاں عباسی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ نے بہاول پور کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، وہ گلزار صادق  پارک کو خوبصورت، دیدہ زیب بنانے اور پارک میں لینڈ سکیپنگ اور ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، اس موقع پر صدر و سٹیشن کمانڈر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر منصور جنجوعہ، کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر ظفر محمود، ڈاکٹر رانا طارق محمود، چودھری محمود مجید، سابق ایم پی اے شعیب کریم،سول سوسائٹی کے ممبران، آرمی و سول افسران موجود تھے۔نواب میاں محمد عثمان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلزارِ صادق پارک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کو خوبصورت اور خطہ کے لوگوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے میں کنٹونمنٹ بورڈ نے بہت شاندار کردار ادا کیا ہے،صدر و  سٹیشن کمانڈر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر منصور جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور خوبصورت شہر میں تبدیل ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی حکومت کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کینٹ و سول ایریا میں موجود دیگر پارکس کو بھی خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے گا،بعدازاں شرکائے تقریب نے  چلڈرن سیکشن، جاگنگ ٹریک، جھیل، آبشار اور فواروں اورلان کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین