• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرتا ہے، پرویزرشید کی انکوائری پارلیمنٹ کرے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،ایجنسیاں) چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ اگر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید کیخلاف کوئی انکوائری ہو رہی ہے تو یہ انکوائری پارلیمینٹ کو کرنی چاہئے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے موقع پرچیئرمین سینیٹ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا، ممبران نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرویز رشید کو ہائوس میں خوش آمدید کہتا ہوں،میں یہ بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے اور جس طریقے سے انہوں نے اپنے فرائض کو نبھایا وہ قابل تعریف ہے۔ ان کے ساتھ ایشو سامنے آیا، میں نے انہیں لاتعداد مرتبہ فون کیا بدقسمتی سے رابطہ نہیں ہو سکا ، پیغام ان کے گھر چھوڑا اس کا مقصد یہ تھا کہ ان کو بتا دوں کہ وہ اکیلے نہیں کھڑے بلکہ پوری سینیٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے جو باتیں اخبارات کے ذریعے سے سامنے آ رہی ہیں،مجھے علم نہیں کہ انکوائری ہو رہی ہے یا نہیں ۔
تازہ ترین