• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : تھیلیسیمیا سینٹر نہ ہونے سے سیکڑوں بچے علاج سے محروم

ٹھٹھہ (نامہ نگار)  ضلع ٹھٹھہ میں تھیلیسمیا سینٹر قائم نہ ہونے کے باعث اس مرض سے متاثرہ سیکڑں بچے اور ان کے ورثاء شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اپنے ضلع میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث کراچی، حیدرآباد اور بدین کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ ایسی ہی ایک بچی 10 سالہ نگہت پروین میمن بھی ہے جو کہ پیدائشی طور پر میجر تھیلیسمیا میں مبتلا ہے، ورثاء کے مطابق ٹھٹھہ میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث بچی کو ہر ماہ دو مرتبہ خون لگوانے کے لیے کراچی یا حیدرآباد لیجانا پڑتا ہے، آنے جانے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں اور بہت وقت ضائع ہوتا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹھٹھہ میں تھیلیسمیا کیئر سینٹر اور بلڈ بینک قائم کیا جائے تاکہ انہیں بچوں کا علاج کرانے میں آسانی ہو۔ 
تازہ ترین