• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: بجلی کی فراہمی صبح7 بجے سے معطل، شہریوں کو شدید مشکلات

Electric Crices In Sukkhur No Electricity Till 7 Am
سکھر شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح7 بجے سے معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیپکو نے 12گھنٹے بجلی معطل کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے، لیکن اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی ہے۔ سیپکو کی جانب سے گزشتہ روز شہریوں کو بجلی بند کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

جس کے مطابق اتوار کے روز مرمتی کام کے باعث سکھر میں132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے5 فیڈرز سے صبح 8بجے سے رات 8بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

لیکن سیپکو کی جانب سے صبح7 بجے ہی بجلی معطل کردی گئی، جو16 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بحال نہیں کی گئی تھی۔ بجلی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر رہیں۔

سیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، بجلی بحال ہونے میں مزید وقت لگے گا۔
تازہ ترین