دبئی (آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پا ناما لیکس معاملہ اب سپریم کورٹ میں جا چکا ہے،ملک میں اب مزید کسی دھرنے کی گنجائش نہیں، عدالتی فیصلہ نوازشریف کے حق میں آگیا تو عمران خان سیاست چھوڑ دیں،سابق صدر نے کہاکہ حکومت سیاسی کیسز بند کردے تو کل پاکستان آجاؤں،مجھے وزیراعظم اور صدر بننے کا کوئی شوق نہیں،وزیراعظم عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں،لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا مذاق اڑا رہے ہیں،سابق صدر نے کہاکہ ایم کیو ایم سے میری ہمدردی نہیں،مصطفیٰ کمال عشرت العباد کے خلاف غلط باتیں کر رہے ہیں،اتوار کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں کسی کو پاکستان کی مخالفت نہیں کرنے دی۔