سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ اور پسرور سے ٹر انسفر ہو نے والے ایڈ یشنل سیشن ججز فہیم شاہد سلیمی،شوکت کمال ڈار،افضال احمد بٹ،رضوان الحق کے اعزاز میں الوداعی تقر یب کا انعقا د کیا گیا جس میں سیشن جج سیالکوٹ،کنز یومر کورٹ کے سیشن جج شفقت علی، صدر سیکر ٹری ڈسٹر کٹ با ر ،سینئر سول جج شفیق عباس ،سول جج شعیب عدیل سمیت ضلع بھر کے سول ججز نے شر کت کی ۔آخر پرایڈ یشنل ججز کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔