لاہو(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے حوالے سے خیبر پختونخواکے عدالتی اقدام سے ہم پریشان نہیں ہیں لیکن خیبر پختونخوا حکومت سی پیک منصوبہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے ۔ ٖ عدالت جانے کا فیصلہ کے پی کے حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔معاملات میں بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک ہمارے ساتھ بیٹھیں،مغربی روٹ پر وعدے پورے کرینگے،وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کو دعوت دی ہے کہ معاملات میں بہتری لا نے کے لئے وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور ساتھ چلیں جبکہ عوام اس بات پرمتفق ہیں کہ موجودہ جمہوری حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے ،یوم حساب 2018میں صرف بیلٹ کے ذریعے ہی ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی بزنس کانفرنس اور نمائش میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔