راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے پنشنرز نے ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔ اُنہوں نے 14نومبر کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر پیش ہونے کا بھی اعلان کر دیا۔ پنشنرز ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم، صدر محمد طاہر خان، جنرل سیکرٹری غلام محمد ناز، ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبدالرشید اور جوائنٹ سیکرٹری شائستہ رضوی کو منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تقریبا 35سو پنشنرز کو دس ماہ سے پنشن نہیں ملی ہے۔ ایک ماہ کی پنشن کی رقم تقریباً 5کروڑ روپے بنتی ہے۔ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مسائل کا ادراک کرے‘ ہمیں فوری طور پر واجبات چاہئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہمیں دربدر کرنے والے افسروں نے بھی کل ہماری جگہ پر ہی آناہے۔