جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر دنیا کو پرامن بنانے کی کوشش کریں اور اسلامی ملکوں سے فوجیں واپس بلالیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمنصورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ذمہ دار صدر ہونے کا ثبوت دیں گے۔
ان کا کہناتھا ٹرمپ کو چاہیے امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے دوستانہ رویئے رکھیں ،اسٹیٹس کو اورظالم سرمایادار کے خلاف ایک ہونا ہی اقبال کا پیغام ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی دیکھنا چاہتے ہیں، احتساب شفاف ہوا تو کرپٹ افراد جیل میں ہوںگے۔
اس سے قبل مزار اقبال پر حاضری کےبعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پانامالیکس کرپشن کا تسلسل ہے، اس کے تمام کرداروں کا احتساب ہونا چاہیےاوروزیر اعظم بھی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑ دیں۔