بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری میں بیداری، خودی اور عشق رسولؐ کا پیغام ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی،علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوموں کے فکری و سماجی عروج کا ضامن ہے، یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر خطے میں پڑھا جاتا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے میں معاشی انقلاب برپا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان نے 5بی سی بستی کچولیاں میں 17لاکھ40ہزار روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، تاہم عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے دھرنوں کو مسترد کر کے ایک جمہوری ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اس موقع پر میاں شعیب الرحمان،اکمل بھٹی،میاں شاہدسمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔