پولیس ایڈوائزر سٹی برسلز کے قونصلر محمد ناصر کو Mont-de-piete ادارہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔
بلجیئم کے مقامی انتخابات میں دوسری دفعہ منتخب ہونے والے محمد ناصر کو بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داری دسمبر 2030 تک سونپی گئی ہیں۔
ادارہ Mont-de-piete بیلجیئم کا نیم سرکاری ادارہ ہے جسے تھوڑے سود پر ضرورت مند افراد کو قرض مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ بیلجیئم کا واحد سرکاری مالیاتی ادارہ ہے جو عوام کو بھاری سود سے بچاتے ہوئے قرض فراہم کرتا ہے تاکہ لوگ بینکوں یا نجی سود خور اداروں کے دباؤ میں نہ آئیں۔