سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں موسم سرما کے نئےشیڈول کے مطابق کمی آنا شروع ہوگئی ۔ سیالکوٹ شہر کے مرکزی علاقوں چھتی گلی نہال چند سٹریٹ ، ریلوے روڈ، رام تلائی ،،ابیٹ روڈ، مجاہد روڈ، علامہ اقبال چوک، دارہ آرئیاں ،رنگپورہ، حاجی پورہ، سرکلر روڈ، دارہ آرئیاں، دھارووال، مسلم بازار، پل ایک، کشمیر روڈ، کرسچن ٹاون، گوہد پور، سبلائم چوک، گندم منڈی ، عزیز شہید روڈ ، و دیگر میں جمعرات کے روز لوڈ شیڈ نگ میں موسم سرما کے نئےشیڈول کے مطابق کمی آ نے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔