• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی قیادت نے شیخوپورہ کے چیئرمین کاالیکشن اوپن کردیا ، جاوید لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نواز لیگ کے مرکزی رہنما اور اتحاد گروپ کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے بلدیاتی اداروں کا رخ عوام کی خدمت کی طرف موڑنے کا عزم کیا ہوا ہے ، اتحاد گروپ کو ضلع کونسل کے 60سے زائد ارکان کی اکثریت حاصل ہے نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن اوپن کردیا ہے اور چیئرمین کے کسی امیدوار کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہوگا یہ بات انہوں نے یہا ں اتحاد گروپ کی طرف سے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے امیدوار سردار محمد شہزاد ڈوگر آف ککڑ گل اور رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر اور ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک، خرم اعجاز چٹھہ ، حاجی علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ، رانا محمد ارشد اور چوہدری سجاد حیدر گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے تاکہ ان کے ذریعے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے تمام دعوے داروں کا ہم احترام کرتے ہیں، 15نومبر کو مخصوص نشستوں کے انتخاب میں اتحاد گروپ کی اکثریت ثابت ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے 60ممبران ہر وقت سردار شہزاد ڈوگر کی حمایت میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے روبرو پیش ہو کر اپنی اکثریت واضح کرنے کو تیار ہیں۔۔
تازہ ترین