• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مزارات سمیت حساس مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)شاہ نورانی مزار پر دھماکے کے بعد راولپنڈی کے تمام مزارات سمیت دیگر حساس مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہےاور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ملکر ایک ہفتہ میں سروے کرکے رپورٹ ضلعی حکومت کو بھجوائیں۔ضلع راولپنڈی میں43کے قریب مزارات اور 16کے قریب بڑی مساجد ہیں۔جبکہ حساس قرار دئیے گئے سکولوں کی تعداد392ہے۔حساس عمارتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں سی پی او اسرار عباسی،اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن،ایس اے او رائو عاطف،اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ،اے سی گوجرخان امتیاز شاہد،اے سی کوٹلی ستیاں بنواز منہاس سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مزارات کے علاوہ پارکس،مارکیٹس،یونیورسٹیز،کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں اور دیگر حساس عمارتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ڈی سی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور مزارت کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹی میں لگائیںجانے والے سی سی ٹی وی کے معیار کوبہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین