• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب سبزی منڈی اور بس اڈے کا کام جلد شروع کیا جائے‘جمعیت س

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبد الواحد بازئی‘ ضلع ژوب کے امیر مولاان محمد دین کبزئی، ضلعی ترجمان ملاشربت خان کاکڑ و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واپڈا عوامی مفادات کی بجائے مبینہ طور پر انتقام پر اتر آیا ہے۔ ژوب بس اڈہ اور سبزی منڈی کو مفت اراضی ملنے کے باوجود تعمیراتی کام نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ جس ضلع یا حلقہ کے حوالے سے کوئی واپڈا کی غلطی کی نشاندہی کرتا ہے  تواس کی سزا پورے علاقے کی بجلی کے وولٹیج میں کمی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے دی جاتی ہے جو عوام دشمن پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اور بس اڈے کے لئے مفت اراضی فراہم کی گئی مگر کام شروع نہیں کیا جارہا جس پر ضلع ژوب کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز ژوب شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی مگر حکومت  ٹس سے مس نہیں ہورہی  حالانکہ 2 سو ایکڑ کے قریب ایک قوم نے سبزی منڈی اور بس اڈے کے لئے بغیر معاوضہ کے زمین دی اور شرط عائد کی گئی تھی کہ 6ماہ کے دوران ہی اس پر کام کیا جائے مگر 2 سال گزرنے کے باوجود بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا ۔
تازہ ترین