سیالکوٹ‘ڈسکہ (نمائندہ جنگ‘نامہ نگار ) تحصیل کمیٹیوں کی مخصوص سیٹوں کیلئے انتظامات مکمل ،انتخابات آج ہو نگے ۔محضوص سیٹوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں آج تحصیل کمیٹیوں کے انتخابات منعقد ہو نگے ۔ دو روز قبل ضلع کونسل اور سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص سیٹوں کے انتخابا ت میں پاکستان مسلم لیگ کی واضع کامیابی کے بعد آج جمعرات کے روز ہونے والے ڈسکہ ،سمبڑیال اور پسرورکی تحصیل کمیٹیوں مخصوص سیٹوں کے انتخابا ت میں پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔ تحصیل کمیٹیوں کی مخصوص سیٹوں کے انتخابا ت کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ امیدوارپرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ میونسپل کمیٹی کی 30واڈوں پر مخصوص نشستوں کاالیکشن آج ہوگا ۔مخصوص نشستوں میں لیبر کی دوسیٹوں پر تین امیدوار میاں اصغر‘حاجی عبدالحمید ‘حافظ یامین مصطفائی ‘اقلیت کی دو نشستوں پر تین امیدوار آغانجیب ‘ماسٹر پیارا مسیح اور جمشید گل جبکہ یوتھ کی ایک سیٹ پر دو امیدوار اسد مغل اور شازب رحمت اللہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا یاد رہے کہ مخصوص لیڈی سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) کی خواتین بلامقابلہ منتخب ہوگئی تھیں