سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ کشمیر روڈ سائیں منا دربار کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر4سالہ مزمل،شہاب پورہ چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا70سالہ فضل دین،کنگرہ روڈ رسول پور بھلیاں کے پاس موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے17سالہ احتشام ،ماڈل ٹاؤن نامعلوم کار کی ٹکر سے 24سالہ سعدیہ شہزاد،مرالہ روڈ شیر پور سٹاپ کے پاس تیزرفتار موٹر سائیکل سے گر کر45سالہ نواز،اگوکی روڈ مزدا سے گر کر18سالہ تیمور،ڈاک والا نامعلوم موٹر سائیکل کی سائیکل کو ٹکر سے45سالہ انور،کیپٹل روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں24سالہ مجاہد اور18سالہ عبداللہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔