مظفرآباد(نامہ نگار)رشید آباد کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ ۔موٹر سائیکل سوار دریائے جہلم میں جاگرا ۔نعش نہ مل سکی ۔تلا ش جاری ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رشید آباد کے قریب مظہر شاہ جو دفاعی ادارے کا ملازم بتایا جا رہا ہے رشید آباد کے قریب سے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سمیت دریائے جہلم میں جاگرا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں ،تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ ،ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئے ۔نعش کی تلاش شروع کر دی ہے ۔مگر تاحال نعش نہ مل سکی ۔