پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی برطانیہ روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کا سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کی سماعت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میںسماعت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، تحریک انصاف کی قانونی ٹیم مضبوط بنیادوں پر مقدمہ لڑ رہی ہے ، حکمرانوں کےپاس قوم کےسوالوں کا جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔