• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ برس کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد دوسری بڑی سطح پر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مزید 38 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد25مریضوں کے ساتھ اب تک وفاقی دارالحکومت سے آنے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد2238جبکہ راولپنڈی میں13مریضوں کے اضافے کےبعد تعداد1126ہوچکی ہے۔جس میں راول ٹائون کے543،پوٹھوہار ٹائون174،چکلالہ کینٹ89،راولپنڈی کینٹ265اور دیگر تحصیلوں کے55مریض ہیں۔اس کے علاوہ 43ایسے مریض ہیں جن میں ڈینگی جیسی علامات ہیں۔ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران راولپنڈی کے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دوسری بڑی سطح پر آگئی ہے۔2008میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد18تھی۔2009میں28،2010میں62،2011میں272،2012واحدسال تھا جب راولپنڈی ڈینگی فری رہا تھا۔2013میں852،2014میں1121اور 2015میں تعداد سب سے زیادہ 3033تھی۔2016میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعدادد1126ہوچکی ہے۔
تازہ ترین