• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد خان کا کیس مضبوط اور شریف خاندان کا کیس کمزور ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس ٹرائل شریف خاندان کا ہے اس لئے انہیں عدالت طلب کرکے ذرائع آمدن‘ لندن میں خریدی گئی جائیدادیں اور بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے سے متعلق سوالات پوچھے جانے چاہئیں۔ اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی کیس سے علیحدگی پر کہا کہ حامد خان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور میڈیا نے ان کا ٹرائل شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل اپنے طور پر کیس چلاتا ہے اور جج اکثر اختلاف بھی کرتے ہیں‘ لیکن اس کیس میں ججز کے پاس تنقید کا زیادہ جواز نہیں تھا‘ کیونکہ بار ثبوت حامد خان پر نہیں ہے بلکہ نواز شریف اور ان کے خاندان پر ہے جو املاک کی ملکیت تسلیم کرچکے ہیں جس کی رو سے بار ثبوت مکمل طور پر ان پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثابت کیا جائے کہ قطر کے شہزادے کے خط میں دستخط اصلی ہیں یا جعلی؟ اور اس کے مندرجات درست ہیں یا نہیں؟۔
تازہ ترین