لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو یوٹرن نہیں ہوگا بلکہ تحریک چلے گی‘نواز شریف نے پارلیمنٹ میں داستان سنائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا ؟‘وقت گزرنے کے ساتھ یہ نئی باتیں سامنے آئیں‘ شریف خاندان کو عدالت میں ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی ہے ‘قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط کاغذ کا ٹکڑا ہے‘قطری شہزادہ سے 10سوال کریں گے تو ٹانگیں کانپنے لگیں گی‘تحریک انصاف نے کوئی رابطہ نہیں کیا ‘پاناما لیکس پر مشورہ مانگا تو دوں گا‘گیلانی اور پرویز اشریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے نواز شریف کو بھی پیش ہونا چاہیے،ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے۔ جہانگیر بدر کی جمہوری اقدارکے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وہ اتوار کو جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کو ثبوت دینا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی ہے لیکن اس کے بجائے نئی باتیں بتائی جا رہی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ قطری شہزادے کے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں داستان سنائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا ؟،وقت گزرنے کے ساتھ یہ نئی باتیں سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟اس سے 10سوال کریں گے تو ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن پاناما لیکس پر مشورہ مانگا تو دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ججز کو احساس ہونا چاہیے ثبوت حامد خان کو نہیں شریف خاندان کو پیش کرنا ہیں۔حسین نواز نے کہا تھا کہ قطر والوں سے مدد نہیں لی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے نواز شریف کو بھی پیش ہونا چاہیے،ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ہے۔مرحوم جہانگیر بدر کے بارے میں اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ ان کی جمہوری اقدارکیلیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلئے کردار بڑا دلیرانہ تھا۔