• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینگوئج سنٹرز سےطلباء کے باہمی تبادلوں کو فروغ ملیگا ،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین عوام کی سطح پر تعلقات کو مزید گرمی سے ہمکنار کرنے کیلئے دونوں ممالک کی جامعات میں لینگوئج سنٹرز کا قیام عمل میں لانے سے نوجوان طلباء و طالبات کے باہمی تبادلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری و رینج مینجمنٹ اور ترکی کی کاستومونویونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارسٹری کے اشتراک سےدو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جنگلات و انوائرمنٹ کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا حالیہ دورہ نئی تاریخ رقم کرے گا جس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کومزید توانائی میسر آئے گی۔لاہور میں ترک قونصل جنرل سردار ڈینس نے کہا کہ لاہور میں لینگوئج سنٹر کے بعد صوبے کا دوسرا بڑا لینگوئج سنٹر زرعی یونیورسٹی میں قائم کیا جائے۔ وائس چانسلرڈاکٹر اقرار احمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے زراعت کا اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ چیئرمین شعبہ فارسٹری ڈاکٹر طاہر صدیقی نے کہا کہ جنگلات زمینی ایکوسسٹم 1200گیگاٹن کاربن کومحفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین