• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں پر تشدد کا بِل،سینیٹ کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ٹی وی چینل پر بچوں پر تشدد کے حوالے سے ایک بل کے معاملے پر بات کو حقائق کیخلاف قرار دیا اور کہا کہ سینٹ کی طرف سے کوئی غفلت نہیں ہوئی۔ 2013ء میں  بل دو دن ہمارے پاس موجود رہا پھر اسمبلی تحلیل ہوگئی،پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کل سے میڈیا بالخصوص ایک صاحب ٹی وی پر یہ کہتے رہے ہیں کہ سینٹ کی سرد مہری کی وجہ سے ایک بل پڑا رہا اور قومی اسمبلی نے اس کو پاس کر دیا،سینٹ  میں بل پڑا رہا وہ لیپس ہو گیا ۔انہوں نے وضاحت کی کہ پرائیویٹ ممبر ڈے پر  یہ بل عطیہ عنایت اللہ نے پیش کیا تھا۔ قومی اسمبلی نے  12مارچ 2013 کواسے پاس کیا  اور  14مارچ 2013کویہ بل سینٹ میں آیا۔ بچوں پر تشدد کے حوالے سے یہ بل دو دن ہمارے پاس موجود رہا پھر اسمبلی تحلیل ہوگئی اور یہ لیپس ہوگیا۔اسے سینیٹ کی غفلت کہنا خلاف حقائق ہے۔ سلیم مانڈوی والا  کا  بل 29فروری 2016ء کو پیش ہوا اس کی رپورٹ فائنل ہو گئی ہے ، کمیٹی اس پر کارروائی کو آگے بڑھائے گی۔
تازہ ترین