گجرات (نمائندہ جنگ) پشاور جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا گیا، ڈاکوؤں نے صرف مردوں کو لوٹا،صدرکھاریاں کے گاؤں تھپلہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ سے پشاور جانے والی بس میں سوار 4 ڈاکوؤں نے مرد مسافروں کو لوٹ لیا، مرد مسافروں سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹی گئی ، ڈاکوؤں نے عورتوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون سمیت کچھ بھی نہ لوٹا اور بس سے اتر کر فرار ہو گئے، پولیس نے بس ڈرائیورنسیم خان 4 ڈاکو ؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔