گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ڈئیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی نے ماسٹر پلاننگ کی تکمیل کے بعد تحصیل گجرات کی 68شاہرات کو کمرشل قرار دیدیا، شہر میں رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل ایریاز کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے اور جلد پیری اربن پلاننگ پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود، ایکسئین یاور عباس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گجرات کی ماسٹر پلاننگ کے لئے مقرر کردہ کمپنی نے اپنی رپورٹ پیش کی جس کے تحت گجرات میں اراضی کے استعمال کی تقسیم کر دی گئی ہے اور ان تمام علاقہ جات کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔