• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب رضوان اکرم شیروانی نے راولپنڈی میں باقاعدہ طور پر ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ آئندہ بغیر نمبر کوئی گاڑی سٹرک پر نظر نہیں آئیگی‘ کسٹمر جہاں سے گاڑی خریدے گا وقت ضائع کئے بغیر وہیں اس سٹم کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن کر دی جائیگی۔ اس سسٹم کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان میں بھی مدد حاصل ہو گی اور موٹر سائیکل کی چوری اور سٹریٹ کرائم روکنے میں مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل، چیئرمین آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن ایم اے ہارون شیخ، ایگزیکٹو ممبر آل پاکستان موٹر سائیکل ایسوسی ایشن ملک حماد، ڈیلرز اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایم اے ہارون شیخ نے خطاب میں کہا کہ نئے نظام سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور سٹریٹ کرائمز میں نمایاں کمی دیکھنے میں ملے گی۔ اس ضمن میں مخصوص رجسٹریشن فیس مقرر کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی ڈیلر اضافی رقم وصول نہ کرسکے۔ اس نئے نظام کے تحت ڈیلرز پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی خریدو فروخت کے وقت انکی رجسٹریشن کروانے کی ذمہ داری عائد ہو گی۔ بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر ساہیکل فروخت کرنے پر ڈیلرز کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔   
تازہ ترین