• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والے بھاگنے لگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے دن فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت صرف عدالتوں میں دیئے جائیں گے، میڈیا یا اپوزیشن کے سامنے ثبوت رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے نہ تھا، جب وزیراعظم نے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والے بھاگنے لگے،تلاشی مانگنے والے اب اپنی تلاشی کی فکر میں ہیں، قطری شہزادہ سے پہلے عمران خان کو خود کٹہرے میں آنا پڑے گا،خان صاحب پھر مت فرمائیے گا کہ سر پر چوٹ لگ گئی تھی، بھول گیا یا میرا سیاسی بیان تھا، عمران خان اب شرمندگی اور ناکامی کی تصویر نظر آتے ہیں۔ منگل کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب اپنے بارے میں اور اپنے ثبوتوں پر توجہ دینی چاہئے ۔ عمران خان نے پہلے تین سال میں اپنی طرز سیاست سے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان شادی کی سنت ضرور ادا کریں مگر جھوٹ اور بہتان سے متعلق احادیث پر بھی غور کریں۔ 
تازہ ترین