• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید سفارتکاری کرنا ہوگی، راجہ اسحٰق صابر

برمنگھم(نمائندگان جنگ) حصول آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس وقت تحریک آزادی اپنے پورے عروج پر ہے۔ عالمی سطح پر مزید سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ بھارت کے اندر نریندر مودی کی مخالفت میں نہ صرف آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں بلکہ نریندر مودی کے پتلے بھی جلنا شروع ہوگئے۔ انہی حالات کی وجہ سے کشمیری اپنی منزل کو قریب آتا دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر کُل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی راجہ اسحٰق صابر اور جنرل سیکرٹری راجہ امجد خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان پریس کلب مڈ لینڈز میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کیا۔جس میں پریس کلب کے عہدیداروں صدرزاہد محمود خٹک، جنرل سیکرٹری ارشد خان، سرپرست اعلیٰ ملک عباس، سبط حسن شاہ، ناصر محمود راجہ، ابرار مغل، آصف محمود براہٹلوی، عرفان طاہر،عمران بشیر، شکیل ڈار، بشارت چوہدری، چوہدری منظور حسین گاما، چوہدری بشیر رٹوی، حاجی بشیر آرائیں، کشمیر تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے چوہدری ظہور سرور، چوہدری عارف کیروی،راجہ تجمل نوابی، راجہ ثقلین، مشتاق مغل، سابق کونسلر چوہدری سعید، چوہدری مہربان ، عمران منور، فائق خان، چوہدری مالک، کُل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے سابق صدر مفتی فضل احمد قادری سمیت کثیرتعداد میں رہنمائوں نے شرکت کی۔ راجہ اسحٰق صابر اور راجہ امجد خان نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اس وقت تحریک آزادی کشمیر کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کے بجائے باہمی اتحاد اوریکجہتی سے ایک توانا آواز بلند کرنا ہوگی۔سبکدوش ہونے والے صدر مفتی فضل احمد قادری کی تحریک آزادی کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے پوری قوم کو متحد کرکے ملکی دفاع مضبوط کیا۔ ایسے ہی جنرنیل کی ضرورت ہے سب نے زبردست جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ حالیہ کشمیری بارڈر پر شہادتوںپر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور شہدا کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔
تازہ ترین