• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شربت گلہ کیس، عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرنادرا کی گرفتار ی روکدی

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ کو افغان خاتون شربت گلہ کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں معاونت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث نادرا کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوشہ آفریدی کی گرفتار ی سے روک دیا ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواست گزار پلوشہ آفریدی کی جانب سے عبدا للطیف آفریدی اوردانش آفریدی ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست گزار پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر افغان خاتون شربت گلہ کیلئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں معاونت کی ہے اور وہ . اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے حالانکہ ان کے پاس درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اسطرح کے کسی جرم میں ملوث ہے فاضل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک دیا ، واضح رہے کہ اس سے قبل خصوصی عدالت نے درخواست گزار کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی اور ایف آئی اے نے کیس میں ملوث ایک اہلکار محسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین