سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلعی چیرمین زکوۃ میاں سہیل اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی راہدای منصوبہ احسن طریقہ سے مکمل کیا ہے اور اب حکومت کو توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کالا باغ ڈیم بھی بنانا ہو گا ۔ افواج پاکستان نے اقتصادی راہدای منصوبہ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔ فوج اور حکومت مل کر کالا باغ ڈیم بنا کر ملک سے توانائی بحران ختم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک بنیادی طور پر خوشحال ہو جائے گا اور توانائی بحران ختم ہونے سے صنعت فعال ہو گی ۔ حکومت صنعتکاروں کودرپیش مسائل حل کر کے ملکی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت کو خودا قدامات اٹھانا ہوں گے ۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے بجلی بحران ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا ۔ حکومت نے توانائی بحران ختم کرنے کے لئے اہم منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارا انتہائی اہم ہے اور کالا باغ ڈیم ان تمام مسائل کا واحد حل ہے ۔