• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ ژوب ٹرانسمیشن لائن اپنے وقت پر مکمل ہو گی،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینٹ میں وزیرپانی و بجلی کی جگہ توجہ دلائونوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ چشمہ ژوب ٹرانسمیشن لائن اپنے وقت پر مکمل ہوگی۔ سنیٹرعثمان کاکڑ اورمحمد اعظم موسیٰ خلیل اورگل بشریٰ نے توجہ دلائونوٹس دیتے ہوئے کہا کہ چشمہ ژوب ٹرانسمیشن لائن منظوری کے باوجود تعمیرنہیں ہورہی ہے۔ ڈاکٹر طارق چوہدری نے کہاژوبکو بجلی کی سپلائی  دو حصوں پر مشتمل ہے ایک پلانٹ دسمبر میں کام کرے گا دوسرا فیز ڈی آئی خان سے ژوب تک ٹرانسمین کی پی 221 کلو میٹر ہے اس کاپی سی ون ایکنک نے منظورکرلیاہے اس پر6625ملین اخراجات آئیں گے ابھی اس کا ٹینڈرآنے والا ہے اور اکتوبر2018میں یہ کام مکمل ہوجائے گا۔۔اس سے قبل محرکین نے کہا کہ اس منصوبہ پرکام میں تاخیرہورہی ہے اس طرف توجہ دی جائے۔
تازہ ترین