• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما بل کے فیصلے تک 24 ویں ترمیم کی مخالفت کرینگے، اعتزاز احسن

 اسلام آباد( صباح نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کی چوبیسویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کر یں گے کیونکہ حکومت یہ ترمیم سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے لارہی ہے۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزازاحسن نے کہ کہ حکومت 24 ویں آئینی ترمیم اس لیے لارہی ہے کہ اگر سپریم کورٹ میں فیصلہ خلاف آجائے تو اپیل میں جایا جائے، اس ترمیم میں اپیل سے پہلے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وکلا ء نے آگاہ کردیا ہے کہ وہ اس کیس میں بچ نہیں سکتے جب کہ وزیراعظم نے پراپرٹی مان لی ہے 5 اور مختلف موقف آئے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ 24 ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ پہلے کہا تھا کہ ترمیم لانی چاہیے لیکن( ن) لیگ نے ا نکار کردیااور آج سر پر پڑی تو حکومت کو 24 ویں ترمیم یاد آگئی جو اب بدنیتی پر مبنی ہے۔
تازہ ترین