شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )غیر منقولہ املاک کی نیلامی کا عمل شروع ہوتے ہی بیرون ملک فرار ہونیوالے سات اشتہاری ملزمان نے پاکستان آکر خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر دیا ہے یہ اشتہاری ملزمان قتل، ڈکیتی سمیت خطرناک مقدمات میں ملوث ہونے بعد دبئی، یونان اور سعودی عرب فرار ہوگئے تھے علاوہ ازیں پولیس نے 18اشتہاری ملزمان کی املاک کو ضبط کرکے نیلام کرکے اسکی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کروادی ہے جن میں ذوالفقار ، امجد، شرافت علی، محمد عارف، محمد جمیل، زاہد محمود ، محمد یونس اور دیگر شامل ہیں۔