• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر، ’’جنیلا میسا‘‘

Canadas First News Anchor With Veil
کینیڈا کی صحافی جنیلا میسا کو ملک کی پہلی ’باحجاب‘ نیوز اینکر قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنیلا میسا نامی خاتون صحافی کو کینیڈین ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پروگرام سٹی نیوز کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پروگرام کا اختتام ہونے کے بعد سے جنیلا خود خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

پروگرام کے اختتام کے بعد جنیلا نے مشہور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’میرا خیال نہیں کہ آج تک کسی باحجاب خاتون نے کینیڈا میں خبروں کی میزبانی کی ہو۔

انتیس سالہ جنیلا بتاتی ہیں کہ 2015 میں وہ کینیڈا کی پہلی باحجاب نیوز رپورٹر بنیں اور سی ٹی وی نیوز کے لیے خبریں پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی جبکہ رواں سال سے وہ سٹی نیوز کے لیے صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔

جنیلا بتاتی ہیں کہ ان کے ایڈیٹر نے پروگرام کے ختم ہونے کے بعد انہیں سراہا اور سوال کیا کہ ’کیا یہ پہلا موقع ہے جب کینیڈا کی کسی خاتون نے حجاب پہن کر میزبانی کی؟‘

اس پر ان کا جواب ہاں تھا اور تب ہی انہوں نے اس متعلق ٹوئٹ کرکے لوگوں کو آگاہ کیا۔

جنیلا کے مطابق انہیں اس بات کا قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ اس کا ردعمل اتنا زبردست ہوگا، وہ کہتی ہیں کہ میرا فون مسلسل بج رہا ہے۔ ان کے مطابق، باحجاب خواتین اسلام کی شناخت ہیں اور ضروری ہے کہ میڈیا میں ہمارا مثبت پہلو سامنے آئے۔
تازہ ترین