• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ:پاکستان کی جگہ ملائشیا کو شمولیت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کو ابھی تک بھارتی ویزوں کا اجراء نہیںہوا ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہے۔منتظمین پاکستان کی جگہ کسی پاکستان کی جگہ ملائشیا کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ایف آئی ایچ نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بھی ویزوں کے اجراء کے معاملے پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کر رہی ہے ۔ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنئو میں شروع ہوگا۔ ویزے ملنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم چار دسمبر کو بھارت جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں بھارتی ویزے نہ ملے تو پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔ منتظمین کی جانب سے شرکت کی تصدیق کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے ۔
تازہ ترین