پشاور( نمائندہ جنگ) آل پاکستان انٹریونیورسٹی خواتین ا سکواش چیمپئن شپ پی ایس بی کو چنگ سینٹرمحب اﷲ خان اسکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز کی 52 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ۔ چیمپئن شپ کا افتتاح شہید بے نظیر وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کیا ۔ کھلاڑیوں کا تعلق اقراء یونیورسٹی کراچی ، لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی، شہید بے نظیر وویمن یونیورسٹی پشاور،نسٹ اسلام آباد، ایمپئریل کالج فار بزنس اسٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف سرگودھااور فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی سے ہے ۔ افتتاحی میچوں میں اقراء یونیورسٹی نے لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کو دو ایک سےہرایا۔ پہلے میچ میں ایل سی یو کی غزالہ صدیق نے اقراء یونیورسٹی کی سدرہ کو دو صفر سے شکست دی، دوسرے میچ میں اقراء کی زینب نے ماریہ کو دو صفر ، جبکہ آخری میچ میں نیتانے فوزیہ کو دو صفر سے شکست دی، دوسرے میچ پنجاب یونیورسٹی نے ایمپریل کالج فار بزنس سٹڈیز کو دو صفر سے ہرایا ، پہلے میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی کائنات لیاقت نے قرۃ العین کو گیارہ چھ اور گیارہ نو سےہرایا، دوسرے میچ میں ماریہ نے زینب کو گیارہ دو اور گیارہ تین سے ہرایا۔