• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد، مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ون نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان زبیر گروپ کے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ون نے انٹیلی جنس اطلاعات پر سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین خطرناک دہشتگرد جہانزیب ، صہیب اللہ خان اور نوشیر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے بتایا کہ ان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان زبیر گروپ سے ہے ان کا کام علاقے سے چندا اکھٹا کر کے زبیر گروپ کو دینا تھا ، گرفتار ہونے والے دہشتگرد اغواءبرائے تاوان کے علاوہ ڈکیتی اور لوٹ مار  کی وارداتیں کرتے تھے اور ان سے حاصل ہونے والے رقم زبیر گروپ کو ہی دیتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے دوران مقابلے میں زبیر مارا گیا تھا جس کے بعد ہم لوگ وزیرستان  چلے گئے تھے اور جیسے ہی کراچی کے حالات ٹھیک ہوئے  واپس  آگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا ایک ساتھی عثمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں  ۔
تازہ ترین