• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم

Pakistan Denied The Junior Hockey World Cup
بھارت نے کھیل کے میدان میں بھی اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم کرا دیا ہے ۔پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے ۔ ایف آئی ایچ نے پاکستان کی جگہ ملائشییا کو ایونٹ میں شامل کرلیا ۔

بھارت کی روایتی کھیل سےدشمنی برقرار رہی اور پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزوں کے اجرا میں کی تاخیر کے باعث انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی جگہ ملائشیا کو ایونٹ میں شامل کر لیا۔

آٹھ دسمبر سے لکھنو میں ہونےوالے ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کو حکومت نے این او سی بھی دیا اور فنڈز بھی صرف انتظار تھا بھارتی ویزوں کا ہاکی فیڈریشن نے ویزوں کےلیے ایک ماہ پہلے ہی اپلائی کر دیا تھا لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے پاکستان ایونٹ میں شرکت کی تصدیق نہ کرسکا۔

ایف آئی ایچ نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرکے اسکی جگہ ملائشیا کو شامل کردیا ۔۔ ایف آئی ایچ نے پاکستان کی عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ایونٹ کے انعقاد کی تیاریوں میں کم وقت تھا اس لئے پاکستان کو باہر کرکے ملائشیا کو شامل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔

ایف آئی ایچ کےفیصلے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مایوسی کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین