• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود احتسابی کے بغیر کرپشن کا خاتمہ نا ممکن ہے، ڈاکٹر الطاف حسین

ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ خود احتسابی انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی فراہم کرتی ہے    ، یہ بات انہوں نے  قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں ’’ کردار سازی کے موضوع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ اس وقت ہوگا جب ہم اپنی کردار سازی کریں گے،   ڈپٹی ڈائریکٹر  کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خالد محمود اور سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین خٹک ، پروفیسر زائد رسول  نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ اپریل 2015سے نیشنل اکاؤنٹ ایبلٹی بیورو ملتان میں فعال ہے اوراس وقت 713کردار سازی سوسائٹیز کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ اس موقع پر ڈویژن بھر کے کالجوں سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات   نے اپنی تقاریر کے ذریعے کرپشن کے خلا ف اپنے جذبات کا اظہار کیا ، آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خالد محمود نے  مہمانوں کو شیلڈ جبکہ طلبہ و طالبات میں گفٹ تقسیم کئے ۔
تازہ ترین