• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Companies Ordinance Was Launched In 2016
پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کے انتظام کو بہتر بنانے کےلئے کمپنیز آرڈیننس 2016 متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیکس ماہرین کہتے کہ نیا آرڈیننس کارپوریٹ سیکٹر کے لئے گیم چینجر ہوگا۔

آج کی دنیا 1980 کے مقابلے میں بہت بدل چکی ہے، بدلتی دنیا کے ساتھ قوانین بھی بدل رہے ہیں،کمپنیز آرڈیننس کے قانون میں تبدیلیاں بھی بدلتی ضروریات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ قانون میں سہولیات بھی ہیں اور اضافی ذمہ داریاں بھی۔نئے قانون میں گلوبل رجسٹر متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کے لئے لازم ہوگاکہ وہ اپنے کاروبار کی نوعیت بتائے۔ منی لاڈرنگ کی تحقیقات ایس ای سی پی کرسکے گی۔نئے آرڈیننس میں کمپنیوں کی اقسام کو شامل کیا گیا ہے،ہر کمپنی میں ایک آزاد ڈائریکٹر کی شرط عائد کی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں کے علاوہ کمپنیوں کے انضمام، منافع کے قوانین اور الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ۔ ان تبدیلیوں کے علاوہ کمیشن کے ممبران کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا ہے۔

ٹیکس ماہرین کا خیال ہےکہ آرڈیننس میں کی گئی تبدیلیاں موجودہ ضروریات کےمطابق ہیں، جو ملکی کارپوریٹ سیکٹر کے لئے گیم چینجر ہونگی۔
تازہ ترین