• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Annual Increase In Revenue Of Punjab And Sindh
حنیف خالد...مالی سال 2016 جو 30جون2016کو ختم ہوا ہے ، اس کے مطابق خیبرپختونخوا صوبے نے ٹوٹل ریونیو14ارب10کروڑ روپے جمع کیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں کے پی نےتقریباََ20ارب روپے جمع کیاتھا جو گزشتہ مالی سال سے29فیصد کم ہوگیا ہے ۔

صوبہ پنجاب نے2015-16میں151ارب روپے ریونیو(سیلز ٹیکس،پراپرٹی ٹیکس،موٹر وہیکلز ٹوکن ٹیکس،زرعی آمدن ٹیکس اسٹمپ ڈیوٹی وغیرہ)جمع کیا۔

ا سٹیٹ بنک کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب نے 2014-15میں98ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا اسطرح2015-16میں پنجاب نے54فیصد زیادہ ریونیو جمع کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا جس کا سہرا شہباز شریف حکومت کے سرہے ۔

صوبہ سندھ نے2015-16میں125ارب روپے کاریونیو جمع کیاجبکہ2014-15میں سندھ حکومت نے110روپے کاریونیو جمع کیاتھا جو14فیصد زیادہ ہے۔ صوبہ بلوچستان نے2015-16 میں 4 ارب 20کروڑ روپے کاپہلے سال اکٹھا کیاہے۔ 
تازہ ترین