• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرکے نوٹسز اور چھاپے بند نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کرینگے ،محمود حامد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو نوٹسز اور چھاپوں کے ذریعے ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تاجر ملک گیر احتجاج کرینگے ،انکم ٹیکس کے اہلکا ر دکانوں پر آکر اور نوٹسز کے ذریعے خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے رشوت ستانی کا بازار گرم کررہے ہیں، حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ایف بی آر موجودہ مالی سال میں ٹیکسز کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ،اس لیے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے تاجروں کو خوفزدہ کرنے کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ملک کے تاجر متحد ہیں اور آرٹیکل 38کے تحت غیر قانونی چھاپو ں کی مزاحمت کرینگے ۔اس بات کا اعلان آج بولٹن مارکیٹ میں آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے عثمان شریف ،عبدالماجد ،جاوید حاجی عبداللہ اور نوید احمد نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین